پشاور(ہمگام نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پیش آیا جہاں تحصیل صافی میں (ایف سی) کے ایک چیک پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، مقامی ذرائع کے مطابق اس حملے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ـ
دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں خفیہ اطلاع پر پاکستان فوج کی آپریشن کے دوران پہلے سے تھاک میں بیٹھے مسلح افراد کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں پاکستان فوج کے پانچ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ـ
مذکور بالا دونوں حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کرلی ہے ـ
دوسری جانب پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں مبین عرف مجروح نامی ایک مسلح افراد کو ماردیا گیا ہے ـ