کوئٹہ(ہمگام نیوز) گزشتہ روز جعفرآباد کے علاقے ڈیر اللہ یار کے بازار ” صحبت پور” چوک پر پولیس وین کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ـ
حملے کے بعد فوری طور پر پولیس اور فوج جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کر دیا ، تاہم حملہ آور باحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان نے قبول کی، ترجمان نے واضح کیا کہ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ـ