کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں کو رونا وائرس کاشکار ایک مریض جاں بحق جبکہ27نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد34417ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے7 علاقوں سے کورونا وائرس کے27کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد34417ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے7افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد33594ہوگئی جبکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد455ہے جن میں سے 8ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4کو ہائی جبکہ4 کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8.52فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کو روناوائرس کے 317ٹیسٹ کئے گئے جن میں 27افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ104افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے368اموات ہو چکی ہیں۔