سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/سراوان میں ایک ٹویوٹا گاڑی کے الٹ جانے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی اور ایک شخص جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج 2 فروری کو سراوان شہر میں ٹریفک حادثے سے ایک ٹویوٹا گاڑی الٹنے سے 12 افراد زخمی ہوئے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر جانبحق ہوگیا ـ
یہ حادثہ صبح 6:50 بجے سراوان اور کوہک ہائی وے سے 30 کلومیٹر پر پیش آیا اور زخمیوں کو چار ایمبولینسوں کے ذریعے سراوان کے رازی ہسپتال لے جایا گیا۔
بلوچستان میں حادثات کی زیادہ تعداد کو متاثر کرنے والے عوامل میں سے ایک غیر معیاری اور غیر محفوظ سڑکیں ہیں جس سے ہمیشہ قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ان واقعات کے باوجود بلوچستان کے حکمران سڑکوں کی ابتر حالت کو بہتر بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے ہیں ـ