زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 3 فروری کو زاہدان سنٹرل جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی ـ
تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان سنٹرل جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی حفیظ اللہ براہوئی ولد حسین کو پھانسی دے دی ـ
میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جیل قرنطینہ میں منتقل کیے گئے بلوچ قیدی کو منشیات لے جانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے بدھ کو قیدی کے اہل خانہ نے جیل میں ان سے ملاقات کی ۔
واضح رہے کہ قابض ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں کئی ماہ کے دوران بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں تشویشناک حد اضافہ ہوا ہے۔ اسی زاہدان کے مرکزی جیل میں گزشتہ چند مہینوں میں بارہ سے زیادہ بلوچوں کو پھانسی دی گئی ہے ـ