نوشکی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں قابض فورسز پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن بلال خلیل نوشکی میں بلوچ آزادی پسند مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھی
ہلاک ہونے والے کیپٹن بلال نے ڈی جی خان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا اور آرمی میڈیکل کور کو جوائن کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس حملے کے نتیجے میں بلوچ فدائین بھی شہید ہوگئے اور مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستان فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے-