کیچ/بولان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ کے مقام ناصر آباد میں فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جبکہ تمپ ، بولان اور سبی کے علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ کے مقام ناصر آباد میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملے کیا ہے اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیمی کی جانب سے قبول کی گئی ہے
دوسری جانب قابض پاکستانی فورسز کی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان و ہرنائی کے علاقے شاہرگ،سنجاول، یخو کے ساتھ ساتھ ،کیچ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں جارحیت
کی اطلاعات بھی موصول ہوئے ہیں جس میں کیچ کے علاقے رودبن شاہ آپ اور کلبر میں گن شب ہیلی کاپٹروں کی آمد کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں
تاحال آج کے فوجی جارحیت سے کسی قسم کی اغوا نما گرفتاری یا جانی نقصانات کی خبریں موصول نہیں ہوئی ہیں لیکن تمپ اور کلبر کے علاقوں میں فورسز نے علاقہ مکینوں کو گھروں تک محدود ہونے کی حکم جاری کی ہے
اطلاعات ہے کہ سبی کے علاقے سانگان اور گردنواح میں بھی پاکستانی فوج نے بڑی تعداد میں پیش قدمی کی ہے.