کوئٹہ(ہمگام نیوزِ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں اپنے تعلیم حقوق حاصل نہ ہونے کے خلاف 76 دنوں سے بھوک ہڑتال اور دھرنا پر بیٹھے بلوچ میڈیکل طلباء کی جائر مطالبہ منظور نہ ہونے کے صورت میں آج میڈیکل اسٹوڈنٹ کی جانب سے زیڈ رون کی جانب ریلی نکالی گئی .
جس کے بعد بلوچ میڈیکل اسٹوڈنٹ پر پولیس نے زیڈ زون کی جانب بڑھنے پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنا شروع کیا ـ
اس واقعہ کے بعد ذریعے ابلاغ پلیٹ فارمز پر پولیس اور ریاست کی جانب سے میڈیکل اسٹوڈنٹ کی جائز مطالبات کو نہ مانے اور ان پر تشدد کرنے کے خلاف شدید مزمت کی جارہی ہیں –
واضح رہے کہ بلوچ میڈیکل طلباء اپنے جائز مطالبات کے لئے سر ٹور کوشش کر رہے ہیں پچھلے چھ دنون سے میڈیکل اسٹوڈنٹ بنام ڈاکٹر ساجد اکبر ساتھیوں سمیت اپنے تعلیمی حقوق کے لئے تادم بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں گزشتہ دنوں ان کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں ان کو ہسپتال منتقل کردیا تھا اورآج میڈیکل اسٹوڈنٹ کمزوری کے باعث اپنے ساتھیوں کی مدد سے ویل چیئر پر زیڈ زون کی جانب ریلی میں موجود تھے.