بولان(ہمگام نیوز) 12 فروری کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں انڈیسہ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز پر بم حملہ ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ 12 فروری بروز ہفتہ کو بولان کے علاقے انڈیسہ میں قابض ایف سی پر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایف سی کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں پہلے بھی متعدد بار پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں۔