ژوب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض سیکورٹی فورسز کی جانب سے ژوب میں ایک شخص کے گھر پر چھاپہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی اور چار نابالغ نوجوانوں کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ژوب کے مقامی شخص بنام حاجی لالو یوسفزئی کے گھر پر گزشتہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان قابض سیکورٹی فورسز نے چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی اور چار نابالغ نوجوان گولی مار کر قتل کردیا.
مقامی ذرائع کے مطابق جانبحق نوجوان کسی بھی غیر قانونی مقدمے میں نام زد نہیں تھے .
اس واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ ژوب روذ بند کرکے مزکورہ نوجوان کے لاشیں سمت لواحقین احتجاج کر رہے ہیں ـ