مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ پڑنگ آباد کے مقام گرین ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو ہلاک کردیا .
ہلاک لیویز اہلکار کی شناخت حاجی بیگ محمد کے نام سے ہوئی ہے جو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا.
مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
زرائع کے مطابق ہلاک لیویز اہلکار اپنے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا سر میں گولی لگنے سے موقع پر موت واقع ہوئی۔
لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔