کابل(ہمگام نیوز) افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے اہلکار افغان طالبان کے ہاتھوں قتل –
تفصیلات کے مطابق افغان نیشنل سیکورٹی فورسز (ANDSF) یا (ANSF) کے سابق اہلکار بنام ذکر اللہ کو افغان طالبان نے 3 روز قبل ان کے گھر سے حراست میں لیا اور آج ان کو افغان طالبان نے قتل کردیا ۔
وضع رہے کہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا تھا اس کے باوجود سابق اہلکاروں کا قتل عام جاری ہے