سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںزاہدان شہر میں قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کا متعدد گھروں پر چھاپہ،...

زاہدان شہر میں قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کا متعدد گھروں پر چھاپہ، ایک بلوچ شہری گرفتار

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بدھ 9 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان کاؤنٹی کے انٹیلی جنس اور انسداد منشیات کے محکمے کی سادہ لباس فورسز نے شہر میں کئی گھروں پر چھاپہ مارا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زرائع کے مطابق آرمی نے زاہدان کے مختلف کوچہ اور گلیوں میں چھاپہ مارا، چھاپے کہ دوران کئی بچوں نے اس کاروائی کی فوٹیج بنا چاہا تو انہیں آرمی اہلکاروں نے پکڑ سخت سخت تشدد کا نشانہ نیایا اور ان کے سیل فون کی جانچ پڑتال کی گئی ۔

زرائع کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے ایک 35 سالہ بلوچ شہری کو گاڑی کے ٹرنک میں پھینک کر شدید زدوکوب کیا۔ اطلاع موصول ہونے تک اس شہری کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ـ

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان قابض ایرانی سیکورٹی اور ملٹری فورسز کے ماورائے عدالت رویے اور ظلم و جبر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز