دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے تربت میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ...

بی ایل ایف نے تربت میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں قابض پاکستانی فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے پُرانے سبزی مارکیٹ میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس سے ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور ایک شدید زخمی ہوا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز