ادیس ابابا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا میں مسلح افراد نے تین شہریوں کو زندہ جلا ڈالا ہے
واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے جبکہ دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں تین عام شہریوں کو مسلح افراد کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کے واقعے پر عوام میں شدید غم وغصہ پھیل گیا ۔ دوسری طرف حکام نے اس واقعے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ویڈیو میں دیکھائے گئے تمام مسلح افراد کے خلاف مقدمہ چلائیں گے جو کم از کم تین افراد کے قتل میں ملوث پائے گئے ہیں۔