زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق دزاپ/زاہدان شہر کے چشمہ زیارت کے گاؤں شندک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے چشمہ زیارت کے گاؤں شندک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عادل اسمائیل زہی ولد عبدالغنی ساکن شورو سرجنگل جانبحق ہوگیا ـ
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے عادل پر فائرنگ کرکے کو گولی قتل کرنے کے بعد اس کی موٹر سائیکل اپنے ساتھ لے گئے۔
اطلاع موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور اس واردات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قتل اور ڈکیتی کی یہ واردات خنجک ٹرین اسٹیشن سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہوئی تھی۔