کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میوہ خان کو قتل کردیا اور موقعہ واردات سے فرار ہوگئے ـ
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ـ