جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںایرانشہر اور نیکشر شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کا بلوچ خواتین...

ایرانشہر اور نیکشر شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کا بلوچ خواتین و بچوں پر تشدد

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 26 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ ایرانشہر اور گِھ/ نیکشہر شاہراہ پر قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے اہلکاروں سمیت دیگر فورسز نے ایک ناکہ بندی کرکے راہ پر گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر بلوچ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ـ
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی نے گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے بعد بلوچ شہریوں کو اتارا اور ان کی تلاشی لی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچ شہریوں کو گاڑی سے اتار کر تلاشی کے بہانے بلوچ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور مرد فوجیوں نے ان کی تلاشی لینے اور ان سے نازیبا الفاظ سے مخاطب کرکے ان سے ملنے کا ارادہ ظاہر کیا، جس کے بعد لوگوں نے شدید احتجاج کیا ـ
مزید رپورٹ کے مطابق اس گنہونی حرکت میں قابض ایران کی آرمی اہلکار، پولیس فورس، ریلیف اور مانیٹرنگ یونٹ کے اہلکار بھی شامل تھے جبکہ قابض آرمی اہلکاروں نے بلوچ شہریوں کو گھنٹوں دھوپ میں گاڑیوں کی تلاشی لی اور انہیں دھوپ میں کھڑا کرکے سزا دی ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی کی ظلم و بربریت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز