یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںیوکرینی اسکول پر روسی بمباری، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یوکرینی اسکول پر روسی بمباری، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس کی فوج نے یوکرین کے ایک گاؤں میں واقع اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس میں پناہ گزین 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کے لوہانسک ریجن کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روسی فوج نے بمباری کی ہے۔

گورنر لوہانسک کے مطابق اسکول پر روسی بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے 50 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا تھا، اسکول میں 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جن میں سے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز