چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںدلگان: آپسی جھگڑے میں ایک شخص قتل

دلگان: آپسی جھگڑے میں ایک شخص قتل

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دلگان شہر کے چاہ ہاشم کے علاقے میں زبانی تکرار کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری کو جھگڑے کی وجہ سے قتل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے علاقے چاہ ہاشم میں جھگڑے کے بعد ایک شہری کو قتل کر دیا گیا۔
قتل ہونے والے شخص کی شناخت “ستار بامری ولد پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ چاہ ہاشم کے رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ یہ جھڑپ جمعرات کو دوپہر کے قریب ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوا۔

اطلاع موصول ہونے تک ستار کو کیسے قتل کیا گیا اس بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ دلگان شہر میں حالیہ مہینوں میں مسلح تصادم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں کئی بلوچ شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز