جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںمہگس : گزشتہ روز سے ایک بلوچ شہری لاپتہ ہوگیا ہے

مہگس : گزشتہ روز سے ایک بلوچ شہری لاپتہ ہوگیا ہے

 

مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ شہری عالم حسین زہی ولد محمد صدیق جو کہ مہگس کے گاؤں ھیز آباد کا رہائشی ہے گزشتہ روز سے لاپتہ ہوگیا ـ
کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچ شہری 18 جون بروز ہفتہ خریداری کے لیے گھر سے نکلا تھا جو بعد میں لاپتہ ہوگیا ـ اب اس کی حالت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالم کے فون بھی بند ہیں اور ان کی گمشدگی دیکھ کر اہل خانہ پریشان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شہری کے لواحقین پولیس اسٹیشن اور محکمہ انٹیلی جنس سے رجوع کرلیئے ہیں جبکہ وہ اس کی حالت سے تاحال لاعلم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز