تربت ( ہمگام نیوز) تمپ پنجوئے ڈن میں سیکورٹی فورس کی مبینہ مارٹر حملے کے خلاف تربت سول سوسائٹی اور حق دو تحریک کی جانب سے تربت پریس کلب روڈ سے ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں واقعے کے خلاف درج نعروں پر مبنی پلے کارڈزاٹھارکھے تھے ۔ نعرہ بازی کرتے ہوئے ریلی کے شرکا نے تربت چوک کی شمالی اسٹریٹ میں روڈ بند کر کے کے جلسہ کیا جس سے تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام یاسین ، حق دو تحریک کیچ کے ڈپٹی آرگنائیزر یعقوب جوسکی ، ملا نصیر ، فی ایس او تربت زون کے صدر بالا چ رشید ، بی ایس او پجار کے ضلعی رہنا مهران بلوچ ، بی ایس او کے رہنما یاور بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این سی اپنی خفت مٹانے اور حقائق کو چھپانے کے لئے زخمیوں کو چوری پچھے علاج کر رہا ہے ، انہیں فوری طور پر چھوڑ دیا جائے ہم خودانہیں بہترین علاج ومعالجہ فراہم کریں گے ۔ اس کے لئے ہم چندہ کریں گے لیکن اپنے لوگوں کا خود علاج کریں گے ، انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ریاستی ڈیتھ اسکواڑ نے ڈنک میں ملک ناز کو شہید کیا اور آج وہ ماہرکان کو زخمی کرنے کے واقعے میں ملوث ہیں ، اپنے لوگوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف قلم اور لفظ کے تمام محازوں کو بروئے کار لائیں گے اوراس ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے ، یہ چوک گواہ ہے ۔
کہ ہم نے ہمیشہ اپنے مظلوم عوام کے لئے آواز اٹھائی ہے اور ہمیشہ آوازاٹھاتے رہیں گے ، انہوں نے کہاکہ ہمیں بطور قوم اس ظلم کے خلاف اٹھنا ہو گا موت برحق ہے چاہے آپ لا تعلق رہیں بھی آپ نے ایک دن اس جہان فانی سے کوچ کرنا ہے تو کیوں نہ اس زندگی کو بامعنی بناتے ہوئے مرنے کے خون کو نکالا جائے اور اپنے لوگوں کے ساتھ آواز ملائی جائے ۔ ریلی میں متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین سمیت طالبات نے بھی شرکت کی ۔