سرباز ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مولانا کمال بلوچ کی ثالثی سے بہرام زہی اور ایراندوست کے دو قبیلوں نے اپنے اختلافات ختم کر کے صلح اور امن رہنے پر سمجھوتہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 جولائی بروز جمعہ سرباز شہر میں دو بلوچ قبیلوں نے صلح اور امن وامان رہنے پر آپسی جھگڑوں کو ختم کرکے عہد و پیمان کر لیا ـ
مہینوں کی بات چیت اور متعدد ملاقاتوں کے بعد دو قبیلوں بہرام زہی اور ایراندوست نے اپنی رضامندی کا اعلان کر کے اپنے اختلافات ختم کر دیے۔
امن اور مفاہمت کا یہ مجلس مولانا کمال بلوچ کی ثالثی میں منعقد ہوا جہاں دونوں قبیلوں، بہرام زیہی اور ایراندوست نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مزید اختلافات کو ہوا نہ دینے کا عہد کیا۔
واضح رہے کہ بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سرایا اور امید ظاہر کی کہ دوسرے بلوچ قبائل اپنے آپسی تنازعات کو ختم کرکے صلح کریں گے ـ