چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ چابہار شہر کے علاقے منطقعہ آزاد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ـ
اس شہری کی شناخت “میلاد بلیدی” ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے۔
میلاد کے لواحقین کے مطابق وہ چابہار شہر میں ٹویوٹا کار ڈیلرشپ پر کام کرتا تھا اور اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
اب تک مسلح افراد کی شناخت اور اس قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوا۔