زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات ر کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو زاہدان کاؤنٹی کے گاؤں چاہ زرد میں واقع گلوگاہ کے ڈیم میں تین خواتین شہری ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔
ان شہریوں کی صحیح شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کا تعلق “کمبرزہی” کے خاندان سے ہے اور ان کا تعلق چاہ زرد گاؤں سے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں خواتین اپنے اہل خانہ کے ساتھ چاہ زرد گاؤں کے ڈیم کے علاقے میں تفریح کے لیے گئی تھیں جو حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا تھا۔
ان تین خواتین میں سے دو کی لاشیں مقامی لوگوں نے پانی سے نکالی تھیں اور تیسری کو ہلال احمر کے اہلکاروں نے نکال لیا تھا۔
واضح رہے کہ راسک کاؤنٹی کے شہر پیشن میں پانچ بلوچ بچے دریائے سرباز میں ڈوب گئے تھے جن میں سے دو جاں بحق ہوگئے تھے۔