بندرعباس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل 6 سمتبر کو طلوع آفتاب کے وقت 4 بلوچ شہریوں سمیت 7 قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرامد کرتے ہوئے انہیں بندرعباس کے علاقت میناب کی جیل میں پھانسی دے دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق آج قابض ایرانی جیل حکام نے بندرعباس کے علاقے میناب کی جیل میں صبح کے وقت 4 بلوچ قیدیوں سمیت 7 افراد کو پھانسی دے دی گئی ـ
آج میناب جیل میں پھانسی پانے والے قیدیوں کی تفصیل درج ذیل ہے ـ جن کی شناخت مقامی ذرائع سے ہوئی ہے ـ
1- “عبدالخالق ناروئی” جو کہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے اور زہدان کے علاقے کی اور اس کا ایک بچہ ہے، جو دوزاپ سے ہے اور گرکان رہائشی ہے ـ
2_ 46 سالہ “سلیمان ناروئی شادی شدہ، ایک بچے کا والد ہے زاہدان کے گاؤں مازندران ( ماشیں دران) کا رہائشی ہے ـ
3- “عبدالغفور بہادر زادہ ریگی”، ولد شمس الدین شادہ شدہ، پانچ بچوں کا والد ہے اور تفتان( دپتان) کے علاقے “گز گراگ ” کا رہائشی ہے ـ
4_ “عباس نوبخت”، شادی شدہ ایک بچے کا والد کلہ گنج کے گاؤں رمشک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
5_ “محمد زبیری”، دو بیویوں کا شوہر اور پانچ بچوں کا والد میناب کے علاقے باغ ملک کا رہائشی ہے ـ
6_ “محمد کاظمی” ساکن جہرم سے ہے ـ
7- “محمد رضا ہدایتی” مشہد کا رہنے والا ہے اور ایک استاد ہے۔
جبکہ ان قیدیوں پر لگائے گئے الزامات کا تعلق منشیات کے جرائم سے ہے۔
واضح رہے کہ سلیمان ناروہی کو اگست 2020 میں، عبدالغفور ناروہی کو فروری 2019 میں کہنوج سے گرفتار کیا گیا تھا، عبدالخالق، عباس، محمد زبیری ، محمد کاظمی اور ھدایتی کو 2020 میں الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور میناب کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا۔
دریں اثنا گزشتہ روز ان قیدیوں کے اہلخانہ ان سے آخری بار ملاقات کرایا گیا تھا ـ