کہنوج (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہفتے کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں ایک رہائشی مکان پر قابض ایرانی آرمی کے حملے کے نتیجے میں تین بلوچ شہری شہید اور جبکہ دو آرمی اہلکار زخمی ہوئے اور ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہفتے کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج میں قابض ایرانی فوج ایک گھر پر حملہ کردیا اور وہاں سے مسلح افراد نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک بلوچ شہری کاظم بامری ولد مراد شہید ہوگئے جبکہ دلگان سے تعلق رکھنے والے دیگر دو افراد بھی شہید ہوگئے جنکی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ گرفتار شخص اور زخمی آرمی اہلکاروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی نے شہر کہنوج کے اندر ایک گاڑی کا تعاقب کیا اور جب گاڑی ولیعصر قصبے میں ایک رہائشی مکان میں داخل ہوئی تو فوج نے اس مکان کو گھیرے میں لے لیا، جس کے نتیجے میں دونوں طرف فائرنگ شروع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جھڑپ میں مارے گئے مسلح افراد پہلے بھی مطلوب تھے۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ کسی مسلح گروہ کے کارکن تھے یا نہیں ۔