سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںجیکب آباد، ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم، دو جانبحق 3 زخمی 

جیکب آباد، ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم، دو جانبحق 3 زخمی 

 

جیکب آباد ( ہمگام نیوز) جیکب آباد میں ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود باگڑ موڑ کے مقام پر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

پولیسں کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد داود پہوڑ اور مختیار پہوڑ جاں بحق ہوگئے جبکہ صوبو خان، شاہنواز اور علی حسن شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے ، دوسری جانب پہوڑ برادری نے ٹھل کے رہبر چوک پر حادثے میں فوت ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں لے کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعریبازی کی۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ اسپتال محلے کی عدم موجودگی کے باعث ہمارے زخمی نوجوان فوت ہوئے میں اسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والوں کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں انہوں نے اسپتال انتظامی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز