مغربی بلوچستان (ہمگام نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق اب تک زاہدان میں احتجاج کے دوران قابض ایرانی آرمی اور پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے 97 بلوچ مظاہرین کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔   اس کے علاوہ 350 سے زائد بلوچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔   کمپین آف بلوچ ایکٹوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 9 اکتوبر 2022 کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور پولیس کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل ہونے والے 97 بلوچ شہریوں کی شناخت درج کر لی گئی ہے۔   30 ستمبر 2022 بروز جمعہ کو قابض ایرانی آرمی نے زاہدان میں بلوچ نمازیوں اور مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔   قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کے بعد زاہدان شہر میں مظاہرے پھیل گئے اور آرمی دستوں کی فائرنگ کی وجہ سے مظاہرین نے فوجی مقامات اور سپاہ پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر پتھراؤ کیا جو اسپیشل فورسز کی فائرنگ سے ایک بار پھر چند مظاہرین شہید اور زخمی ہوگئے۔   رپورٹ کے مطابق احتجاج زاہدان سے بلوچستان کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا اور بہت سے بلوچ شہریوں کو فوجی دستوں نے گرفتار کر لیا۔ ابھی تک زاہدان شہر اور بلوچستان کے دیگر شہروں کے بعض علاقوں میں محلے دارانہ انداز میں اجتماعات اور احتجاج جاری ہیں۔   رپورٹ کے مطابق مظاہروں پر قابو پانے کے لیے قابض ایران نے بلوچستان میں انٹرنیٹ کو منقطع کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے عمومی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔   کمپئن آف بلوچ ایکٹوسٹ کی جمعہ 30 ستمبر 2022 سے گزشتہ دن 9 اکتوبر تک کم از کم 97 شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت اکٹھی کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اصل تعداد اس تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔   اب تک بلوچ شہداء کی کل تعداد   1.ابراهیم گرگیج 2.ابوبکر علیزهی ولد عبدالشکور 3.ابوبکر نهتانی 4.احمد سارانی 28 سالہ 5.احمد سرگلزایی 6.احمد شه بخش ولد عبدالکریم 7.آرمان حسن رئی 8.اسماعیل آبیل ولد رحمن 9.اسماعیل حسین زئی ولد محمد سلیم 10.اقبال شهنوازی 11.امید سارانی 13 سالہ 12.امید شهنوازی ولد احمد 13.امید صفرزهی 17 سالہ 14.امیر حمزه شهنوازی 15.امیرحسین پرنیان (میرکازهی ریگی) 19 سالہ ولد ابراهیم 16.امین الله قلجایی (طالب علم) 17.امین گله بچه 18.بلال آنشینی 19.بلال دهمرده ولد عبدالقادر 20.بلال رخشانی ولد عبدالواحد 21.بهزاد ریگی ولد رضا 30 سالہ 22.ثامر شهنوازی 23.جابر شیروزهی 13 سالہ ولد احمد 24.جلیل رخشانی ولد مجید 25.جلیل محمد زهی ولد عبدالرحمن 26.جمال عبدالناصر محمد حسنی (براهویی) 27.جواد پوشه ولد احمد 13 سالہ 28.حمزه نارویی 29.حمزه نارویی ولد محمد 30.حمید عیسی زهی 31.حمید نارویی ولد رشید 32.حمید نارویی ولد محمد علی 33.خدانور لجعی ولد عیسی 34.ذوالفقار جان حسن زئی 35.رافع نارویی 36.سامر هاشمزهی 16 سالہ 37.سامی هاشمزهی ولد نبی 33 سالہ 38.سدیس کشانی 14 سالہ 39.سعید خوگیانی ولد حاجی ولی محمد 40.سلمان ملکی 25 سالہ 41.سلیمان عرب ولد سردار 42.صلاح الدین گمشادزهی ولد حاجی نعمت الله 43.صمد شاهوزهی ولد شیر علی 44.عبدالجلیل کمبرزهی ولد حاجی رحمن 45.عبدالرحمن بلوچی خواه ولد شاهی 46.عبدالصمد براهویی (عیدوزهی) ولد سخی داد 47.عبدالصمد ثابتی زاده (شاهوزهی) ولد شیرعلی 48.عبدالغفور دهمرده 49.عبدالغفور نور براهویی ولد ظاهر 50.عبدالله نارویی ولد عبدالمجید 51.عبدالمجید ریگی 52.عبدالملک شه بخش 53.عبدالمنان رخشانی 54.عبدالوحید توحیدنیا ولد رحیم 55.عزیزالله کبدانی 14 سالہ ولد حبیب الله 56.علی اکبر حلقه بگوش 57.علی عاقلی (نارویی) 28 سالہ 58.عمر شهنوازی 59.عمران حسن زهی ولد علی 60.عمران شه بخش ولد عبدالقیوم 61.غلام نبی نوتی زهی 62.فرزاد شه بخش ولد ابراهیم 63.گنگوزهی (مزید شناخت نامعلوم) 64.لال محمد آنشینی ولد شریف 65.لال محمد عالی زهی ولد ظریف 66.ماه الدین شیروزهی 67.متین قنبرزهی 18 سالہ ولد بندو 68.مجید بلوچزهی (شه بخش) ولد مهرالله 69.محسن گمشادزهی 70.محمد اقبال (نایب زهی) شهنوازی ولد نیازمحمد فاقد 14 سالہ 71.محمد امین گمشادزهی ولد عبدالحمید 72.محمد براهویی ( طالبعلم) 73.محمد رخشانی 13 سالہ ولد عبدالقادر 74.محمد رضا ادیب توتازهی ولد سید محمد 75.محمد ریگی 76.محمد صدیق نارویی فرزند سراج الدین  23 سالہ 77.محمد علی گمشادزهی ولد عبدالحمید 18 سالہ 78.محمد فاروق رخشانی 79.محمد قلجه ای 80.محمد نارویی 24 سالہ ولد عبدالواحد 81.محمدعلی اسماعیل زهی (شه بخش) ولد عبدالواحد 82.محمدعمر شهنوازی ولد شریف 83.محمود براهویی 18 سالہ ( طالب علم )ولد موسی 84.محمود حسن زئی 85.مرتضی حسن زئی 86.منصور رخشانی 87.مهدی آنشینی 88.موسی آنشینی 18 سالہ ولد عزیز 89.موسی دویراء 18 سالہ ولد عبدالقیس 90.موسی نهتانی 91.میرشکار (مزید شناخت نامعلوم) 6 سالہ 92.نجم الدین تاجیک ولد حفیظ الله (اہل افغانستان) 93.نعمت الله کبدانی 94.وحید هوت 95.یاسر شه بخش ولد حاج تاج محمد 96. ایک بلوچ عورت (شناخت نامعلوم) 97.یونس نارویی   واضح رہے کہ ان شہداء کی مکمل تفصیلات ابھی تک موصول ہونے میں مزید وقت درکار ہے ۔ کیوں کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں تاحال انٹرنیٹ بندش کا شکار ہے۔