دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ...

زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے ایک شہید کی شناخت ہوگئی ہے

زاہدان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق کے گزشتہ روز جمعہ 28 اکتوبر کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں ایک بار پھر بلوچ مظاہرین پر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے درجنوں بلوچ مظاہرین شہید اور زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک نوجوان کی شناخت عامر شهنوازی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اور خونی جمعہ کے بعد مغربی مقبوضہ بلوچستان کے تمام شہروں انٹرنیٹ اور دیگر کمیونیکیشن کو بند کر دیا گیا ہے اسی لیے صورتحال کی تفصیلات حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز