شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںچابہار، قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان اغوا کا شکار،...

چابہار، قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان اغوا کا شکار، نامعلوم مقام پر منتقل

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 11 نومبر کو مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار سے 18 سالہ طارق جنگیزہی ولد ابوبکر سکنہ چابہار کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ

 

باخبر ذرائع کے مطابق اس نوجوان کو سیکورٹی فورسز نے نماز جمعہ کے بعد ریلی میں شرکت کے بغیر گرفتار کیا تھا۔

 

رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے ٹھکانے اور حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چابہار میں 11 نومبر بروز جمعہ قابض ایرانی حکومت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف زبردست عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز