شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںہمیں یقین ہے کہ ہم آزادی حاصل کریں گے ، شہداء کا...

ہمیں یقین ہے کہ ہم آزادی حاصل کریں گے ، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا-واحد کمبر بلوچ

شال ( ہمگام نیوز )بلوچ آزادی پسند رہنماء واحد کمبر بلوچ نے یوم شہدائے بلوچ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ جن بلوچ مرد اور خواتین نے اپنی زندگیاں بلوچ قوم کی آزادی کے لیے نچھاور کی ہیں میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

انھوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ شہداء کے خون کے بدلے ہمیں اپنی آزادی حاصل ہوگی اور یہ خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔

 

واحد کمبر نے کہا پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے جو اپنے مقاصد اور بلوچستان پر اپنے قبضے کو دوام دینے کے لیے بلوچ قوم کا خون بہا رہی ہے۔لیکن جو اقوام قبضہ گیر کے سامنے ڈٹ جاتی ہیں ان کو غلام بنایا نہیں جاسکتا ہے۔بلوچ بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جس میں ہزاروں فرزندان وطن نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

 

انھوں نے کہا ہمیں شہداء کے مقصد آزادی کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے بلوچ قومی تحریک آزادی کو منزل تک جاری رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز