شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے 13 نومبر کو بطور بلوچ...

فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے 13 نومبر کو بطور بلوچ شہدا ڈے منایا

لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے 13 نومبر بروز اتوار لندن میں بلوچ شہدا ڈے کی مناسبت سے بلوچ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیا۔

 

اس پروگرام میں فری بلوچستان موومنٹ کے دوستوں کے علاوہ باقی مختلف مکاتب فکر سے بلوچوں کے ساتھ ساتھ ایران کے زیر قبضہ کردستان سے آذادی پسندوں اور نیشن ود آوٹ سٹیٹس آرگنائزیشن سے ولیئم گراہم نے بھی شرکت کی۔

 

پروگرام میں فری بلوچستان موومنٹ کے نائب صدر شھسوار کریم ذادی، انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نوبت بلوچ، نیشنل کونسل کے ممبر جنیید بلوچ بلوچ راجی زرمبش سے اسماعیل امیری، بلوچ نبشتہ کار و سیاسی سنگت مہراب سرجوئ ، سیاسی کارکن بانوک مھناز بلوچ اور نیشن ود آوٹ سٹیٹس سے ولئیم گراہم نے خطاب کیا اور بلوچ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام ڈھائی بج سے شروع ہوا اور 5 بجے اختتام پزیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز