دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ورلڈ بینک کا پاکستان کو 1٫3...

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ورلڈ بینک کا پاکستان کو 1٫3 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

نیویارک( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کوسیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک ارب 30کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ رقم امدادی سرگرمیوں، زراعت اور سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر میں ریلیف کیلئے فراہم کی جائیگی۔

 

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے نقصانات کے پیش نظر زراعت اور گھروں کی سہولت کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کیساتھ اجلاس میں ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر جان اے رومی نے کہا کہ عالمی قرض دہندہ ادارے کے بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا جس سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

 

اجلاس میں طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کسانوں کا بھاری نقصان ہوا ہے، ہم غریب کسانوں کی معاونت اور بحالی میں مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

 

عالمی بینک کے وفد نے وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نےکیساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کی سہولت فراہم کرنے سے اپنے کردار کو تبدیل کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ منصوبوں کی نگرانی کی جائے اور فنڈز کا بہترین استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز