شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایرانشہر میں بلوچ شہریوں کی گرفتاری جاری، دو افراد کو رہا...

ایرانشہر میں بلوچ شہریوں کی گرفتاری جاری، دو افراد کو رہا کر دیا گیا

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے 11 نومبر بروز جمعہ کو تین بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی آرمی نے شہر پہرہ (ایرانشہر) سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جن میں سے دو کو رہا کر دیا گیا اور ایک شخص تاحال نامعلوم حالت میں ہے۔ .

تفصیلات کے مطابق حسین ہوت ولد کریم ہوت، اسماعیل زین الدینی ولد دوست ممحمد اور عبدالملک ناروہی ولد داد کریم کو بدھ، 16 نومبر کو رہا کیا گیا تھا جبکہ تیسرے کی صحیح حیثیت اور ٹھکانے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں افراد ایرانشہر کے گاؤں شاہ آباد کے رہنے والے ہیں، جنہیں قابض سیکورٹی فورسز نے اس شہر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ حسین کے اہل خانہ کی سرکاری اداروں سے انکی رہائی کی اپیل کے باوجود ان کی حالت اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز