دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںدو الگ الگ دھماکوں میں 15 افراد زخمی، دو کی حالت نازک...

دو الگ الگ دھماکوں میں 15 افراد زخمی، دو کی حالت نازک : اسرائیلی حکام

تل ابیب ( ہمگام نیوز) اسرائیلی اہلکاروں نے دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، دو کی حالت نازک ہے۔

ان دھماکوں کا ہدف یروشلم میں قائم ایک بس سٹیشن کو بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی پبلک سکیورٹی کے وزیر نے ان دھماکوں کو حملوں کا نام دیا ہے۔

دھماکوں میں زخمی ہونےو الے 15 افراد کی سرکاری طبی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ یروشلم سٹیشن کے خارجی دروازے کے قریب کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

دوسرا دھماکہ ایک بس سٹیشن کے نزدیک کو بس کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ دھماکہ بس سے تھوڑے فاصلے پر ہوا۔ اس دوران تین افراد زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکے کئی ماہ کی اس کشیدگی کا حصہ ہیں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاونز کے نتیجے میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز