حب( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق حب میں صدر تھانہ کی حدود گھر میں ڈاکو داخل ہوگئے مزاحمت پر فائرنگ کا تبادلہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ہو گئے مالک مکان بھی زخمی ہو گئے پولیس نے مالک مکان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا مبینہ ڈاکو کی شناخت آزاد بلیدی ساکن آچار ہوٹل کے نام وپتہ سے ہوئی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر SHO حب صدر تھانہ شاہنواز مینگل نے بتایا کہ انہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گئے تقریباً ساڑھے 4 بجے اطلاع ملی کہ حب صدر تھانہ کی حدود میں بلوچ کالونی کے ایک گھر میں ڈاکو گھس گئے ہیں پولیس کے مطابق بلوچ کالونی کے رہائشی پیران رند نامی شخص نے بتایا کہ رات کے وقت 4 مسلح ڈاکو انکے گھر میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر بندوق کے بٹ مارے جس سے اُسے معمولی چوٹیں بھی آئیں تاہم بعدازاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس کے مطابق مالک مکان پیران رند نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ انکا ایک ساتھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تاہم پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر فائرنگ سے جاں بحق مبینہ ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کیا جہاں پر اُسکی شناخت آزاد بلیدی ساکن آچار ہوٹل حب کے نام وپتہ سے ہوئی پولیس کے مطابق صدر تھانہ میں واقعہ کا مقدمہ پیران رند کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو آزاد بلیدی کی نعش اسکی والدہ کے حوالے کی گئی ہے۔