پشاور( ہمگام نیوز ) خیبر پختونخوا [کے پی] کے علاقے لکی مروت میں فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت ضلع بنوں میں تعینات تھے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔