شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںجیکب آباد، میچ کے دوران گراوئنڈ کی دیوار گرنے سے دو نوجواں...

جیکب آباد، میچ کے دوران گراوئنڈ کی دیوار گرنے سے دو نوجواں جانبحق، ایک شخص نے خودکشی کرلی

جیکب آباد ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کے نمائش گراؤنڈ میں کرکٹ اور فٹبال کے میچز کے دوران بڑی تعداد میں نوجوان نمائش گراؤنڈ کی دیواروں پر چڑھ کر میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک دیوار گر پڑی اور دیوار کے نیچے دب کر 2 نوجوان 20سالہ نذیر لاشاری اور 14 سالہ گہرام لاشاری شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے۔

 

علاوہ ازیں جیکب آباد کے قصبہ آدم خان پہنور کے قریب سکھر ایکسپریس کی زد میں آکر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر نعش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ، آخری اطلاعات تک نعش کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز