بولان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فوج نے بولان کے علاقے مچھ سیخونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے عام لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے.
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پانچ بجے مسلح افراد نے مچھ کے علاقے سیخونی میں روڈ بنانے والے کمپنی کے رولر اور گیس نکالنے والے کمپنی کے پانی ٹینکر کو آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا تھا آج اس حملے کے ردعمل میں قابض ریاستی فورسز نے مزکورہ علاقے کو گھیرے میں لیکر عام افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اب تک کسی شخص کے گرفتاری و اغواء کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے .
واضع رہے اس کاروائی کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے