شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںراجن پور: شدید دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم، 8 مسافر...

راجن پور: شدید دھند کے باعث دو بسوں میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

راجن پور ( ہمگام نیوز ) شدید دھند کے باعث پنجاب کے ضلع راجن پور میں انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیوحکام کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

حکام کے مطابق ایک مسافر بس پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

 

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز