سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکیچ کی مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے موسلا دھار...

کیچ کی مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جار رہا

تربت (ہمگام نیوز)کیچ کی مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہوئی۔تحصیل تمپ میں زیادہ بارش ہوئی جبکہ تحصیل بلیدہ میں کہیں کہیں ہلکی ہلکی بوندیں گریں ۔

اسی طرح دشت کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔تحصیل تمپ کے اردگرد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات 3 بجے سے وقفے وقفے تک موسم سرما کی پہلی موسلا دار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی سبب سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگیا۔

.نہنگ ندی میں پانی آنے سے گومازی اور رودبن پل کی مین راستہ آمدورفت کیلے بند ہوگیا تھا.تاہم پانی کی شدت کم ہونے سے راستہ واپس بحال ہوگیا.اخری اطلاع تک بارش وقفہ وقفہ سے جاری ہے.دریں اثنا تحصیل تمپ اور بلیدہ میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک موسم کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز