رحیم یار خان( ہمگام نیوز ) پاکستان کے علاقے رحیم یار خان سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تاج پور پیروالا میں لغاری بستی میں لغاری قبیلے کے 12 افراد پراسرار بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹرز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بیماری دماغ کی سوزش ہو سکتی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر حسان خان نے اموات کی تصدیق کردی ہے۔