کنرک ( ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعرات 5 جنوری کو کنرک آرمی ایئر بیس کے ایک رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے ایک اور زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں اور ایک شخص زخمی ہوا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ میں اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے: “ایئر فورس کے ایک اہلکار کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر کے اخراج اور پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں گیس پائپنگ کی کمی خصوصاً حالیہ دنوں میں بلوچستان میں گیس سلنڈر کی کمی اور ایکسپائرڈ سلنڈر ایک نما مسئلہ بن گیا ہے۔
(فوٹو آرکائیو سے)