تربت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سرکاری ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی آرمی نے ہوشاپ اور بل کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تاہم مذکورہ افراد کی شناخت نہی ہوسکی اور آزاد ذرائع سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
جبکہ ہلاک افراد کی لاشیں قابض پاکستانی آرمی نے ایف سی کیمپ منتقل کرنے کے بعد لیویز فورس کے حوالے کردی گئیں۔
لیویز فورس نے چاروں لاشیں شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی ہیں۔