چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںعراق، ترکیہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ، دو...

عراق، ترکیہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ، دو راکٹ بیس کے اندر گرے، جانی نقصان نہیں کی اطلاع نہیں

بغداد ( ہمگام نیوز ) شمالی عراق کے صوبہ نائنویح میں ترکیہ کے زیلکان اڈے پر صبح 7 بجکر 54 منٹ پر حملہ ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ مذہبی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

2 راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے جبکہ باقی 6 اطراف میں گر کر تباہ ہوئے، تاحال کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

ترکیہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

ترک وزیر دفاع حلوسی آکر نے انقرہ میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقتاً فوقتاً ہمارے فوجی اڈوں پر حملے ہوتے ہیں اور ہم ان کے خلاف کارروائی بھی کرتے ہیں۔

 

ترکیہ کے سیکیورٹی ذرائع کا موقف ہے کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن عراقی سیکیورٹی ذرائع بتا رہے ہیں کہ فوجی اڈے میں موجود ایک عراقی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

 

حملے کے کچھ دیر بعد ’لوا احرار العراق‘ نے ذمہ داری قبول کی لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز