یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںآسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان

آسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان

سڈنی ( ہمگام نیوز ) آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر سمیت برطانوی بادشاہت کی علامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر چھاپی جائے گی۔

آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ ایلزبتھ دوم کے اتنقال کے موقع پر آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بعض آسٹریلوی مقامی باشندوں کی تنظیموں نے برطانوی نو آبادیاتی دور کے تباہ کن اثرات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز