بلوچستان ( ھمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ کے ممبران نے حب چوکی اور تربت کے مختلف علاقوں میں فری بلوچستان مومنٹ کی حمایت میں وال چاکنگ کی ہے مندرجہ ذیل نعرے وال چاکنگ ہوئی ہیں ’’پاکستان اور ایران بلوچستان کے دشمن ہیں‘‘، ’’بلوچستان کا قومی لیڈر حیربیار مری‘‘، ’’سنگت حیربیار مری زنده باد‘‘، ’’بلوچستان نہ ایران کا ہے نہ پاکستان کا‘‘!
قابض ایرانی اور پاکستانی حکمرانوں نے بلوچوں کی زندگیوں کو جہنم میں تبدیل کر دیا ہے ایران اور پاکستان نے مقبوضہ بلوچستان کے وسیع وسائل کو لوٹ کر بلوچ عوام کو محکوم بنادیا ہے۔ واضع رہے کہ بلوچستان میں ایرانی اور پاکستانی قابض ریاستوں نے بلوچ عوام کیلئے ایسی کوئی سیاسی اسپیس نہیں چھوڑی ہے جہاں حقیقی نمائندہ قومی پارٹیاں آزادانہ طور پر سیاسی سرگرمیوں کا اظہار کریں۔ فری بلوچستان مومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ قومی آزادی حاصل کرنے کیلئے ایف بی ایم منظم انداز میں بلوچ عوام کے اندرغیرطبقاتی قومی سوچ کو پروان چڑانے کی کوشش کریگی!