کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے6 فروری کی رات نو بجے کیچ کے علاقے مند میں گوک واٹر سپلائی پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے انکو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔