شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںصحبت پور : ایف سی نے چیک پوسٹیں خالی کرکے پولیس کے...

صحبت پور : ایف سی نے چیک پوسٹیں خالی کرکے پولیس کے حوالے کردیئے

ڈیرہ بگٹی( ہمگام نیوز )ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور کے سرحد پر واقع دو ایف سی چیک پوسٹیں جھلی پل اور تلی پل ایف سی نے ایک مختصر تقریب دوران صحبت پور پولیس کے حوالے کرکے اپنا بوریا بستر جمع کرکے چلے گئے ہیں ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی زبوحالی بعد فورسز کیلے چیک پوسٹوں پر مزید بیٹھ کر درندگی کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ یہی بنیادی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اپنی چیک پوسٹیں ختم کرکے خالی کر رہے ہیں ۔

اس سے قبل واشک راغے اور مشکے کے علاوہ کولواہ سے بھی متعدد چوکیاں آرمی اور ایف سی نے خالی کردیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز